ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو  بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تیار شدہ پہلے مرحلے کی متوازی ٹراک کے استعمال کوملی منظوری

منگلورو  بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تیار شدہ پہلے مرحلے کی متوازی ٹراک کے استعمال کوملی منظوری

Tue, 07 Mar 2017 18:53:28    S.O. News Service

منگلورو:6/مارچ    (ایس او نیوز)ائیر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا (AAI) نے منگلورو بین الاقوامی ہوائی اڈے کینجارو  پر پہلے مرحلے کے ذریعے تعمیر شدہ متوازی سڑک (ٹراک ) کو استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

منگلورو ممبئی کے درمیان پرواز کرنےو الی ائیر انڈیا کی AI 680ہوائی جہازپہلی ہوائی جہازہے جو  1200 میٹر لمبی فیس فسٹ ٹراک پرپہلی مرتبہ لینڈ ہوئی۔ جہاں ہوائی جہاز کے اترنے سے پہلے  ہوائی اڈے پر  فائر انجن کے ذریعے پانی کے توپوں سے سلامی دی گئی ۔مانا جارہاہے کہ  ہوائی اڈے پر متوازی ٹراک کےشروع ہونے سے ہوائی جہاز کے انتظارمیں بیٹھنے والے مسافروں اور رن وے پر کھڑی ہوئی جہا زوں کے فوری اڑان سے کافی وقت بچ جائے گا۔ نئی ٹراک کانکریٹ ٹراک ہے، متعلقہ پروجکٹ کو مکمل ہونے میں ڈیڑھ سال کا وقت لگا ۔ ڈائرکٹوریٹ جنرل آف سول ائیویشن کی منظوری کے بعد ٹراک کے استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔


Share: